نئی دہلی،5اپریل(ایجنسی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے اہلکار تنزیل احمد کے قتل کے بعد شروع ہونے والی سیاسی بیان بازی کے درمیان کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ جانباز افسر کے قتل کے ذمہ دار افراد کو سخت سزا
ملنی چاہئے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر کہا کہ"پٹھان کوٹ حملے سمیت کئی بڑے دہشت گرد انہ معاملوں کی تحقیقات سے وابستہ رہنے والے این آئی اے افسر تنزیل احمد کا بے رحمانہ قتل دردناک واقعہ ہے۔